ویب ڈیسک:امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں پوزیشن روز بروز مزید مستحکم ہو رہی ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کے اضافے سے 39408 پر آ گیا ہے۔