ویب ڈیسک: آئی سی سی نےٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان ایوارڈ کیلئے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئےہیں۔انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوز بٹلر، آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اور عالمی نمبر ایک سری لنکن اسپنر وانندو ہاسارنگا کو بھی ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال 29 میچز میں 73.66 رنز کی اوسط سے 1326 رنز سکور کئے، علاوہ ازیں وکٹوں کے پیچھے 24 شکار بھی کئے۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے 14 میچز میں 65.44 کی اوسط سے 589 رنز بنائے اور 13 کیچز تھامے۔
سری لنکن آل راؤنڈر وانندو ہاسارنگا نے 20 میچز میں 36 وکٹوں کیساتھ 196 رنز سکور کئے۔آسٹریلوی آل راؤںڈر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے ہیرو مچل مارش نے رواں سال27 میچز میں 8 وکٹیں اور 627 رنز سکور کئے۔