سمارٹ لاک ڈائون،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،نجی اور سرکاری دفاتربند

سمارٹ لاک ڈائون،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،نجی اور سرکاری دفاتربند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان)شہر کے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون تو نافذ کر دیا گیا مگر ضلعی انتظامیہ رہائشیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے میں ناکام ہے، جوہر ٹائون سمارٹ لاک ڈائون کئے گئے علاقوں میں پولیس اہلکار بھی تعنات نہ کئے جا سکے جبکہ ان علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ،دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 33 علاقوں میں   سمارٹ لاک ڈائون تو نافذ کر دیا گیا جہاں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر بند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہناتھا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے 33 مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ تو کر دیا مگر ضلعی انتظامیہ کی غفلت نے سمارٹ لاک ڈائون کی دھجیاں اڑا دیں۔ضلعی انتظامیہ سمارٹ لاک ڈائون کئے گئے علاقوں میں نکل و حرکت محدود کرنے میں سے غافل دکھائی دی۔ سمارٹ لاک ڈائون کئے گئے علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری۔ جوہر ٹائون جی 3 میں لاک ڈائون کئے گئے علاقوں میں پولیس اہلکار تک تعنات نا کئے جا سکے ۔ لاک ڈائون کے ناقص انتظامات کے پیش نظر کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اظافہ ہونے لگا۔

لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن بلاک ایف 2 اسٹریٹ نمبر 780 ہاوس نمبر 791 جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن بلاک نمبر G3 گلی نمبر162 ہاوس نمبر 181 جوہر ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن گلی نمبر11 کنال کالونی، لاہور کینٹ میں عسکری 8 ہاوس نمبر 102 تا ہاوس نمبر 87-B.کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
ڈی ایچ اے فیز8.،بلاک B.مین سٹریٹ،سپرٹاؤن والٹن روڈ گلی نمبر1.، ڈی ایچ اے فیس 1 گلی نمبر54.، ڈی ایچ اے فیز03 گلی نمبر21.،22،18،سوئی گیس سوسائٹی بلاکB گلی نمبر 06.،ڈی ایچ اے فیز05 گلی نمبر 1،2،8،HBFC کالونی بلاکB.کو بھی بند کر دیا گیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن میں شادمان کالونی گلی نمبر1، نشتر ٹاؤن میں بلاکG.، راوی ٹاؤن میں گلی نمبر11.،سمن آباد میں راوی بلاک ہاوس نمبر 404 تا ہاوس نمبر944،رچنا بلاک ہاوس نمبر 102 تا ہاوس نمبر 115، خیبر بلاک ہاوس نمبر 13 تا ہاوس نمبر15، ملتان روڈ پالیہ سٹاپ، سمن آباد میں بلاک N اونچی گراؤنڈ ہاوس نمبر 384 تا ہاوس نمبر 387.تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

سمن آباد میں پاک بلاک ہاوس نمبر96 تا ہاوس نمبر 98.،نیلم بلاک ہاوس نمبر 43 تا ہاوس نمبر 45.،رضا بلاک ہاوس نمبر 595 تاا ہاوس نمبر 597.، مسلم ٹاؤن وحدت روڈ گلی نمبر 19.، شالیمار ٹاؤن ہیں عنایت باغ گلی نمبر 01.اور واہگہ ٹاون میں جہلم بلاک گلی نمبر02.تک کے علاقوں کو بند کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔

تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer