این سی اے میں سالانہ ڈگری شو، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت

این سی اے میں سالانہ ڈگری شو، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اکمل سومرو:نیشنل کالج آف آرٹس میں سالانہ ڈگری شو کا انعقاد گورنر پنجاب  رفیق احمد رجوانہ نے  فائن آرٹس، کیلی گرافی اور میوزیکالوجی  کے طلباء کے تھیسز کی نمائش کا افتتاح  کیا

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس میں منعقدہ ڈگری شو میں نو شعبہ جات کے طلباء وطالبات کے فائنل پراجیکٹس اور تھیسز نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ طلباء نے گورنر پنجاب ملک رفیق احمد رجوانہ کو  اپنے پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے طلبہ کے تخلیق کردہ فن پاروں کو دیکھ کر خواب داد دی۔ این سی اے کے طلبہ نے  کہاکہ انہوں نے اپنی پسند سے تھیسز کے موضوع پر کام کیا ہے۔ تھیسز  کی تیاری میں ایک سال لگا۔

 پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہناتھا کہ  کالج کی جانب سے طلباء کو موضوع نہیں دیا جاتا۔  اُنہیں مرضی سے کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ کے تھیسز کی نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔  ججز کی ٹیم  طلباء کے تھیسز کی جانچ پڑتال کر رہی ہے جس کے بعد انہیں ڈگریاں دی جائیں گی۔