ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کا محمد شہباز شریف ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور کا محمد شہباز شریف ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: : ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل ہیڈکوارٹر محمد شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں ہسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز اور متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی پروٹوکولز، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہنگامی صورتحال میں مریضوں کے بحفاظت انخلاء کے طریقہ کار کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ اور ضروری آلات ہر وقت الرٹ رکھے جائیں اُنہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ایگزٹ کے تمام راستے ہر وقت کلیئر اور مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور عملے کو بحفاظت منتقل کیا جاسکے۔