ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موبائل سنیچر گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، موبائل فونز اور نقدی برآمد

 موبائل سنیچر گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، موبائل فونز اور نقدی برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک موبائل سنیچر گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن ارسلان رزاق کے مطابق گرفتار ملزمان گلیوں اور شاہراہوں پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ برآمد ہونے والے موبائل فونز اور دیگر سامان کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

انچارج انویسٹی گیشن ارسلان رزاق نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔