ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ کینال روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل  کھمبے سے جا ٹکرا ئی، سوار موقع پر جاں بحق

ہربنس پورہ کینال روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل  کھمبے سے جا ٹکرا ئی، سوار موقع پر جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ہربنس پورہ کینال روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم موٹرسائیکل سوار جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق متوفی موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کر رہا تھا کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ انس کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔