سٹی 42: ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا
تین ملکی سیریز کے پہلا ٹی20 میچ پاکستان نے 39 رنز سے جیت لیا، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستانی ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 182رنز بنائے،کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے
شاہین آفریدی ، محمد نواز اور سفیان مقیم کی دو دو وکٹیں جبکہ حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں،صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز 21،21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات کی ہے، جو کل اپنا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔