ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت طلبی الزام ،رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ کا وکالت پریکٹس لائسنس فوری طور پر معطل

 رشوت طلبی الزام ،رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ کا وکالت پریکٹس لائسنس فوری طور پر معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل نے امیدواروں سے رشوت طلب کرنے کے سنگین الزام پر رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ کا وکالت پریکٹس لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
 چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیع اللہ ناگرہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ نے مبینہ طور پر پنجاب بار کونسل ، لاہور ڈویژن کی ہر نشست کے امیدواروں سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ اس کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کے پاس آڈیو ریکارڈنگ کی صورت میں مستند شواہد موجود ہیں۔حکم نامے کے مطابق مدعا علیہ وکیل کو ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اور اس دوران رانا ندیم صابر ایڈوکیٹ کو بار ایسوسی ایشن کے احاطے یا باہر کسی بھی قسم کے انتخابی اعلان یا سرگرمی سے سختی سے روک دیا گیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے تمام امیدواروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ سے رجوع نہ کریں۔ اس معاملے کو باضابطہ طور پر ڈسپلنری کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جو 30 اگست 2025 کو منعقد ہوگا، جہاں وکیل کے خلاف مزید کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیع اللہ ناگرہ نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کسی بھی بدعنوانی یا انتخابی بددیانتی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور وکلا برادری کے انتخابات کی شفافیت اور ان وقار کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer