ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کے باعث ہونیوالےجھگڑے کے مقدمے کی سماعت ،ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

 ٹک ٹاک کے باعث ہونیوالےجھگڑے کے مقدمے کی سماعت ،ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کے باعث ہونیوالےجھگڑے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم تجمل حسین کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی،عدالت نے پولیس کو موقع پر ہی گرفتاری کی اجازت دی، جس پر پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

جسٹس عبہرگل نے سماعت کی، ملزم تجمل حسین اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوا، جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے ناقص تفتیش پربرہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عبہرگل نے استفسار کیا کہ کیا پتہ چلا ہے؟ کیا ڈی پی او آیا ہوا ہے؟ جس پر ڈی پی او نے اپنا تعارف کرایا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تفتیشی افسر کو روسٹرم کے سامنے لائیں۔عدالتی حکم پراے ایس آئی وارث روسٹرم پرآئے توعدالت نے پوچھا کیاآپ نے اپنی کارکردگی کے بارے میں ڈی پی اوکوآگاہ کیا ہے؟ اے ایس آئی نے جواب دیا کہ وہ ابھی رواں ماہ 23 تاریخ کوبحال ہوئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر کو مقدمے کے اہم نکات کا علم ہی نہیں۔ جسٹس عبہرگل نے کہا کہ تفتیشی افسرعدالت کے سوالات کے دوران ہواؤں میں دیکھ رہا ہے اور تیاری کے بغیر پیش ہوگیا۔ ڈی پی او ٹوبہ نےعدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اورکہاکہ وہ ناقص تفتیش پرمعذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم تجمل حسین کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer