ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی ہدایت پر مزید 4 اضلاع میں واسا ایجنسیاں قائم 

مریم نواز کی ہدایت پر مزید 4 اضلاع میں واسا ایجنسیاں قائم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید4 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 

 ترجمان محکمہ ہاؤسنگ  کے مطابق مری، شیخوپورہ، ننکانہ اور گجرات میں واسا ایجنسیاں قائم کر دی گئیں،پنجاب واٹراینڈسینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2025کےتحت بورڈآف گورنرزکی تشکیل دے دی گئی،ہر واسا ایجنسی کےبورڈآف گورنرزکی سربراہی چیئرپرسن کریگا،بورڈآف گورنرزہاؤسنگ، فنانس، لوکل گورنمنٹ اورپی اینڈڈی کےنمائندوں پرمشتمل ہوگا۔

 ترجمان محکمہ ہاؤسنگ  کے مطابق نمائندوں کاانتخاب متعلقہ محکمے کریں گے، صوبائی اسمبلی کے2ممبران، ایک مرد اور ایک خاتون بھی بورڈ آف گورنرزکےممبرہونگے،متعلقہ اضلاع کے ڈی سی، نمائندہ پنجاب واسا اتھارٹی ،3تکنیکی ماہرین بورڈ میں شامل کیےجائینگے،متعلقہ ایم ڈی واسا بورڈ کا سیکرٹری ہو گا،10اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا قیام مکمل، مزید 4 کی تشکیل کی جا رہی ہے۔