ویب ڈیسک: پولینڈ کے شہر راڈوم میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران امریکی ساختہ ایف-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
پولینڈ حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، جیسے ہی طیارہ گرنے کی اطلاع ملی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
پولینڈ حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے دوران پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف-16 طیارہ دنیا کے کئی ممالک بشمول پاکستان، امریکا، ترکی اور دیگر میں استعمال ہوتا ہے تاہم اس جدید طیارے کی تباہی کے کئی واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں، جن میں تکنیکی خرابی اور تربیتی مشقیں عام وجوہات رہی ہیں۔
حادثے کے بعد ایئر شو کا آئندہ شیڈول عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔