ویب ڈیسک: سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے مزید دو روز یعنی آج 29 اور 30 اگست کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث متعدد علاقے متاثر ہیں، جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصلہ ضلعی ایمرجنسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بندش کا اطلاق ضلع سیالکوٹ کی تمام تحصیلوں پر ہو گا۔ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری ہونے کے باعث کچھ اسکولوں کو عارضی شیلٹر یا ریلیف کیمپ کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین اور اسکول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور بچوں کو محفوظ مقامات پر رکھیں۔