ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمت میں  اضافہ

ایل پی جی،مہنگی،شہروں،دیہی علاقوں،اوگرا،سٹی42
کیپشن: Lpg cylinder,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کئی شہروں اور دیہات میں ایل پی جی خودساختہ مہنگی کردی گئی ہے۔

ملک کے مختلف بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پہاڑی علاقوں  اور دور دراز کے دیہی علاقوں میں ایل پی جی 50 روپے فی کلو مہنگی بیچی جارہی ہے۔

  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عرفان کھوکھر  نے بتایا کہ شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 سے 250 روپے ہوگئی جب کہ دیہاتی علاقوں میں اس کی قیمت 270 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگست 2022 سے اوگرا کی مقرر کردہ قیمت 218 روپے فی کلو ہے لیکن اس وقت ملک میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے۔