ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نااہلی ریفرنس: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Imran khan, Election commission
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر نااہلی ریفرنس پر عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دے دیا۔

الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عمران خان نے مسلسل تیسری سماعت پر بھی جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر بھی پیش نہ ہوئے۔

  علی ظفر کے معاون بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت درکار ہے، علی ظفر لاہور میں ہیں اس لئے ان سے مشاورت نہیں ہو سکی۔

 اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے، وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش ہوگی آئندہ سماعت تک جواب جمع کروا دیں، ذاتی طور پر وقت مانگ رہا ہوں کمیشن دو ہفتے دے دے۔

  الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے سماعت ملتوی کر دی۔