جواں سالہ لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد، وجہ کیا بنی؟

جواں سالہ لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ مہک نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ اٹھارہ سالہ مہک نے گزشتہ رات نامعلوم وجوہات پر گلے میں میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی۔ جواں سالہ لڑکی کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ 

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔