بزدار حکومت کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل 

بزدار حکومت کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنڑول روم قائم کر دیا، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں شدید بارشوں سے بننے والی سیلابی صورتحال کے حوالے سے بزدار حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پنجاب حکومت نے مون سون کی بارشوں اور متوقع اربن فلڈ کی صورتحال کے پیش نظر واسا، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھتے ہوئے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ کنٹرول روم سے دریائے جہلم، دریائے چناب، خانکی بیراج سمیت دیگر بیراجوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تمام نالوں کی صفائی کا عمل دو ماہ قبل مکمل کیا جاچکا ہے، دور رس حکمت عملی کے تحت سیلاب کی تباہ کاریاں کم کرنے کیلئے نالہ لئی جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سات ہزار کلومیٹر طویل واٹر چینلز کی بھل صفائی کا کام بھی قبل از برسات مکمل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائبر گلاس بوٹس، موٹر انجنز، لائف جیکٹس، جنریٹر سیٹس اور ایمرجنسی لائٹس وغیرہ کی خریداری مکمل کرلی گئی ہے۔ حکومت کے پاس پانی کو صاف رکھنے کی گولیاں اور سانپ کے کاٹنے کی دوا کا وافر سٹاک بھی موجود ہے۔