سوناسستا ہوگیا

سوناسستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کاروباری  ہفتے کے چھٹے روزسونا سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی، چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی گزشتہ روز کی نسبت سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی،کاروباری ہفتے کے چھٹے روز فی تولہ 300 روپے کم ہوگیا،قیمت 1لاکھ سترہ ہزار چار تولہ ہوگئی،22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ سات ہزار چھ سو سولہ جبکہ اکیس قیراط 1لاکھ دو ہزاز سات سو پچیس کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، عالمی مارکیٹ میں سونا3 ڈالر سستا ہوکر فی اونس1،963 ڈالر کاہوگیا۔

گزشتہ روز لاہور کےصرافہ بازاروں میں سونا مہنگاتھا،500 روپے کے اضافے کے بعدخالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17ہزار روپے کا ہوگیاتھا اور 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے کاتھا،اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 375 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1542 ڈالر کا ہوگیاتھا جبکہ  چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل  دیکھنے میں نہیں آئی تھی، چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ برقرار ہی۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوا تھا، فی تولہ قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیاتھا ،بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 5 ہزار 691 روپے کا اوراکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 887 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قئمت 1400 روپے برقرار رہی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer