سٹی 42: مسائل میں گھری عوام پر ’’ پٹرول بم ‘‘گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی ئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی جس پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
پٹرول پر اس وقت لیوی 26 روپے 70پیسے ہے جبکہ ڈیزل پر لیو ی 25 روپے 73 پیسے ہے،دونوں کی لیوی بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
یاد رہے اس وقت پٹرول 103 روپے میں فروخت ہورہا ہے،اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 111 روپے لٹر ہوجائے گی ،جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 114 روپے لٹر تک پہنچ جائے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 12 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کوہاٹ میں دریافت سیاب کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ویل کی 5500 میٹر تک کھدائی کی گئی۔