(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج روسی صدر سے ایران اور یوکرین پر بات ہوئی ،ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں ، پیوٹن بھی نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں ،امریکی میڈیا کا کچھ حصہ ایران جنگ پر جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے،ایران کیخلاف جنگ میں مقاصد تقریباً حاصل کرلئے ہیں ، ایرانی کرنسی کی کوئی قدرو قیمت نہیں رہی،پیوٹن سے کہا ہے کہ ایران سے پہلے یوکرین جنگ ختم ہونی چاہئے ،یورپ نے ایران جنگ میں ہمارا ساتھ نہیں دیا، پیوٹن نے بتایا کہ ایرانی یورینیم کیلئے فکر مند ہیں، ،پیوٹن نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریبا حاصل کرچکے ہیں ،ایران کی بحری ناکہ بندی زبردست اور جاری ہے ، ایران کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ایک کاغذ کا ٹکڑا دیکھنے کیلئے 18گھنٹے کی پرواز نہیں کرسکتے، ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ ہونے تک جنگ ختم نہیں ہوسکتی، ایران کی ناکہ بندی عقلمندی پر مبنی فیصلہ ہے،ایران کی ناکہ بندی جاری رہے گی ،ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کردیئے ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App