ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری دیدی

قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی:  قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ  لاہور ہائیکورٹ کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ  سندھ ہائیکورٹ کردیا گیا  ۔

 قائمقام صدر کی منظوری سے وزارتِ قانون نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 یاد رہے کہ  منگل کے روز جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دی تھی۔  جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا ۔ یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا تھا ۔  کمیشن کے 9ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ چار نے مخالفت کی تھی۔