ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی پالیسی، سرکاری فنڈز کمرشل بینکوں میں سرمایہ کاری کیلئے کھول دیے گئے

نئی پالیسی، سرکاری فنڈز کمرشل بینکوں میں سرمایہ کاری کیلئے کھول دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حکومتِ پنجاب نے نئی مالیاتی پالیسی کے تحت سرکاری فنڈز کی تجارتی بینکوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔

پالیسی کے مطابق سرکاری محکمے اب پبلک اور پرائیویٹ بینکوں میں فنڈز رکھ سکیں گے، جبکہ اسلامی بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کمرشل بینکوں کیلئے کم از کم "اے اے" طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ سرمایہ کاری ایسے بینکوں میں کی جائے گی جو بینک آف پنجاب سے زیادہ منافع کی پیشکش کریں۔

پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی دوسرے بینک کی پیشکش زیادہ ہو تو بینک آف پنجاب کو 14 دن کے اندر اپنی پیشکش کو ہم آہنگ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں کے مالی وسائل کو بہتر انداز میں منظم کرنا اور ان میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔