ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

 فیکٹری ایریا میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: فیکٹری ایریا میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ہونے والی کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت علی عظمت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔