ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے۔

 اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ شمی سلوا کے ساتھ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی مستعفی ہو گئی۔ 

 سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ شمی سلوا اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیر کھیل سنیل کمارا گاماگے کو آگاہ کر دیا ہے۔

 دوسری جانب سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شمی سلوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔

 سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer