ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران و امریکہ کشیدگی کم، خلیجی ممالک میں فضائی آپریشن 40 سے 50 فیصد بحال

ایران و امریکہ کشیدگی کم، خلیجی ممالک میں فضائی آپریشن 40 سے 50 فیصد بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:ایران اور  امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد خطے میں فضائی آپریشنز کی بحالی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، اور خلیجی ممالک کیلئے پروازوں میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق  قطر کویت عرب امارات اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مجموعی طور پر فضائی آپریشنز 40 سے 50 فیصد تک بحال ہو چکے ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، قطر اور سعودی عرب کیلئے 23 پروازیں روانہ ہوئیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات آندھی اور بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں 17 پروازیں بھی روانہ ہو ئیں۔ْ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہوا تو آئندہ دنوں میں فضائی آمد و رفت مزید بہتر ہونے کا امکان ہے، جس سے مسافروں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔