ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کے زور پر لڑکی پرتشدد اور زبردستی شادی پر مجبور کرنے والا ملزم گرفتار

اسلحہ کے زور پر لڑکی پرتشدد اور زبردستی شادی پر مجبور کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: طالبہ کو ہراساں اور تشدد کرنے کے واقعہ  میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ۔

ملزم لڑکی کا ہمسایہ ہے جس نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ 

ایس پی سِول لائنز کے مطابق انکار کرنے پر ملزم علی احمد نے لڑکی پر تشدّد کیا،تشدد کے باعث لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔

 واقعے کے بعد ایس ایچ او گڑھی شاہو  نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم  کوگرفتار کیا،ملزم علی احمد کو گڑھی شاہو کے ایریا سے ٹریس کیا گیا ۔
ملزم علی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔