ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا راشن کارڈ پروگرام کا افتتاح

مزدوروں کے لیے خوشخبری ؛ ساڑھے بارہ لاکھ راشن کارڈ جاری ،گھر بنانے کا اعلان

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کا راشن کارڈ پروگرام کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایکسپو  سینٹر میں صنعتی مزدوروں کے لیے مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کی لانچنگ تقریب ہوئی 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راشن کارڈ پروگرام کاافتتاح کردیا
صوبائی وزیر لیبر و سپورٹس ملک فیصل ایوب کھوکھر بھی وزیر اعلیٰ کے  ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسٹالز کا دورہ کیا،صوبائی وزیر لیبر و سپورٹس ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بریفنگ دی
صنعتی مزدوروں کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا راشن پیکج دیا جائےگا،محنت کشوں کے لیے 13فلاحی پروگرامز شروع کیے گئے ہیں

مریم نواز نے کہا ساڑھے بارہ لاکھ محنت کش خاندانوں کو راشن کارڈ دے رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو تین ہزار روپے مہینہ ملے گا، شہر بھر میں گرین بسیں چل رہیں جن کا کرایہ صرف 20روپے ہے ،500مزید گرین بسیں آرہی ہیں جو پنجاب بھر میں آپریشنل ہونگی ، پنجاب حکومت محنت کشوں کے لئے ہسپتال بنانے جا رہی ہے، پاکستان کا پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال بن رہا ہے،رواں سال جون میں نواز شریف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا جائیگا۔

مریم نواز نے کہا اللہ تعالیٰ نے دیرینہ خواب پورا کیا،جن سڑکوں پر گاڑیاں چلتی ہیں جن ایئرپورٹس پر جہاز اڑتے ہیں جن موٹرویز پر گاڑیاں چلتی ہیں،اس مین سب سے بڑا ہاتھ محنت کرنے والوں کا ہےاس کا پھل محبت کرنے والوں کو ملتا ہے،میرا دل کرتا ہے کہ کسی محنت کش مزدور کا بچہ خالی پیٹ نہ سوئے،لیبر منسٹر فیصل کھوکھر کو شاباش دیتی ہوں،شیر علی گورچانی کو بھی شاباش دیتی ہوں
میری کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ محنت کش خاندانوں کو شامل کروں،مزدوروں کے بارہ سو بیس گھر بنانے جارہے ہیں،راشن کارڈ ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو کام نہیں کرتے،یہ ان لوگوں کے لئے ہیں جو بارہ چودہ گھنٹے کام کرتے ہیں،ہمیشہ یہ ہوا ہے کہ حکومت مزدور کی اجرت لگادیتی تھی ملے نہ ملے،میں نے فیصل سے کہا مزدور کو اس کی اجرت پوری ملنی چاہیے،جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے جس میں مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈیوٹی ملی ہے،میری کوشش ہے کسی کو حکومت کے پاس نہ جانا پڑے،حکومت خود عوام کے پاس جائے،مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کہ لوگ آٹا کا تھیلا اٹھا کر جارہے ہوتے تھے،الحمداللہ تیس لاکھ خاندانوں کو راشن پیکٹ ان کے گھر تک پہنچایا،اللہ تعالیٰ نے آپ کو چنا ہے عوام کی خدمت کے لئے اپنی دنیا اور آخرت بنائے۔

موٹر وے نواز شریف نے بنائی سڑکوں کا جال نواز شریف نے بچھایا،اس سال ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ پورا کروں گی،ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے جارہے ہیں،پچاس ہزار بچوں کی پوری فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی،پچھلے دنوں گجرانوالہ گئی ، گھگر منڈی گئی صفائی بہترین تھی،میں ہیلی کاپٹر پر نہیں گئی گاڑی پر گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈ لانچ کر دیامریم نواز شریف راشن کارڈ کے ذریعے سوشل سیکورٹی ورکروں اور کانکنوں کو 3ہزار ماہانہ سبسڈی ملے گی 

مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ورکر اور کان کن  مزید 13 فوائد اور سہولتیں حاصل کرسکیں گے  ورکرز کے متعدد پراجیکٹس کا افتتاح  اور سنگ بنیاد  رکھا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا اور قصور کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا افتتاح کر دیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رحیم یارخان میں 50بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورکرز کےلئے پنجاب کے پہلے مریم نواز ویل نس سینئر کا بھی سنگ بنیاد رکھا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ورکرز کےلئے ٹیلی کلینکس پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورکرز کے لئے 200 بیڈز کے کارڈیک سٹی کا سنگ بنیاد رکھا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیکسلا لیبر کالونیز  اور ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر اسٹیٹ کا افتتاح بھی کیا، لیبر کالونی وار برٹن اور لیبر کالونی ملتان فیز 2 کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکرز کے لئے موٹر سائیکل اور سولر پینل کیلئے قرعہ اندازی بھی کی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایکسپو سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کے ساتھ بیٹھ گئیں ، بات چیت کی ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کام کے حالات،اجرت اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،صوبائی وزیر محنت ملک فیصل کھوکھر نے خطاب میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے  بارے میں آگاہ کیا 

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کے لئے مزید 300 ڈے کئیر سینٹر بنائے جا رہے ہیں ۔وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کان کنوں کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا
 شیر علی گورچانی شفافیت کی پالیسی کے تحت معدنیات کی نیلامی ای۔ اکشن کے ذریعے ہوتی ہے ۔  

سینئر صوبائی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری،صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی، ملک محمد افضل کھوکھر، امجد علی جاوید ،ملک شہباز علی کھوکھر،پارلیمانی سیکرٹری سپورٹس ملک انس محمود ،ملک عرفان شفیع کھوکھر،چئیرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،ایم پی اے احسن رضا خان،رکن اسمبلی ملک خالد پرویز کھوکھر ،کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی ،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر توقیر الیاس چیمہ شریک ہوئے