ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کے او ایس ڈی افسروں کی نامکمل فہرست لاہور ہائیکورٹ پیش

وفاق کے او ایس ڈی افسروں کی نامکمل فہرست لاہور ہائیکورٹ پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ویلے افسروں کو مفت کی تنخواہیں, وفاق کے او ایس ڈی افسران کی نامکمل فہرست لاہور ہائیکورٹ پیش,وفاق کی جانب سے 103 او ایس ڈی افسران کی فہرست عدالت پیش کردی گئی , عدالت نے پنجاب حکومت کو او ایس ڈی افسران کی فہرست پیش کرنے کے لئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی ۔
 جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے عبداللہ ہارون ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ,درخواست گزار کی جانب سے او ایس ڈی افسران کی تعیناتیاں نہ ہونے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ,درخواست گزار ایڈوکیٹ عبداللہ ہارون پیش ہوئے ,وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل زین قاضی نے او ایس ڈی افسران کی فہرست پیش کی , گریڈ 22 کے 5 ، گریڈ 21 کے 16, گریڈ 20 کے 12, گریڈ 19 کے 17, گریڈ 18 کے 45 اور گریڈ 17 کے 9 او ایس ڈی افسران کی فہرست پیش کی گئی ، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کی وجہ سے او ایس ڈی افسران کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ، اہمارے پاس کچھ او ایس ڈی افسران کی فہرست گئی ہے ، اس سے ہم کسی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں کہ افسران کی کتنی بڑی تعداد ہے جو بغیر ڈیوٹی تنخواہیں لے رہی ہے، یہ ویلے بیٹھ کر حکومتی خزانے سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں ، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا صوبائی حکومت کی جانب سے او ایس ڈی افسران کی فہرست کیوں نہیں دی گئی ، پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا ہم بھی او ایس ڈی افسران کی فہرست منگوا لیتے ہیں ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دئیے معاملہ ہے ، اس کیس کا جلد فیصلہ کردیں گے ، درخواست گزار وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ او ایس ڈی افسران کی فوری تعیناتیاں کی جائیں ،، مزید استدعا کی گئی کہ افسران کو او ایس ڈی قرار دینا غیر قانونی قرار دیا جائے،، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer