بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے سپر سٹار شاہ رخ خان کی 59 برس کی عمر میں بھی جوانی اور فٹنس سے مداح حیران ہیں۔
شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتے ہیں، تاہم وہ کسی سخت ڈائیٹ پلان پر عمل نہیں کرتے بلکہ متوازن طرزِ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق ورزش کرتے ہیں، وقت پر کھاتے ہیں اور نیند کو کبھی نظر انداز نہیں کرتے، یہی ان کی جوانی کا راز ہے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ سالوں سے دن میں دو بار کھاتے ہیں، صبح ناشتے کے بجائے دوپہر اور پھر رات میں کھانا کھاتے ہیں، دن میں اسنیکس یا کچھ اور نہیں کھاتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کھانے میں کوئی خاص خوراک کا اہتمام نہیں کرتے اور وہی معمول کے کھانے کھاتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ پکوان پسند نہیں اور وہ زیادہ تک گرل چکن، دال وغیرہ کھاتے ہیں اور کئی سالوں سے یہی روٹین ہے۔
اداکار نے بتایا کہ وہ جب اپنے دوستوں کا کسی رشتے دار کے گھر پر جاتے ہیں تو وہاں پر جو بھی دستیاب ہوتا ہے وہ کھالیتے ہیں اور خود پر کوئی پابندی نہیں لگاتے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ عام طور پر صبح پانچ بجے سونے کیلیے بستر پر لیٹتے ہیں تاہم شوٹنگ یا دیگر کاموں کی مصروفیت کی وجہ سے وہ کبھی 11 بجے تک سوتے ہیں تاہم سونے سے پہلے جم ضرور کرتے اور پھر شاور لے کر لیٹ جاتے ہیں۔