اسرا خان: شاہدرہ کے علاقہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کا مبینہ مقابلہ، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق سٹی کوتوالی میں تعینات انسپکٹر اعظم علی نے ٹیم کے ہمراہ ملزم احسن اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سگیاں پل کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔
ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر مبینہ فائرنگ کی۔ ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت مختلف اضلاع میں درج 140 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ملزم احسن کچھ عرصہ قبل انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکار کو زخمی کر کے پولیس حراست سے فرار ہوا تھا ۔