ضلعی عدالتوں کے366 ججز کے تقرر و تبادلے ، نوٹی فکیشن جاری

ضلعی عدالتوں کے366 ججز کے تقرر و تبادلے ، نوٹی فکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ضلعی عدالتوں کے366 ججز کے تقرر و تبادلے , تبدیل ہونے والوں میں 171 سول ججز ، چار سینئر سول ججز اور 191 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں ۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زبیر غوری کا لاہور ،سید شہزاد مظفر ہمدانی کا لاہور ،حسنین اظہر شاہ حافظ کا پنڈ دادن خان ،سعید احمد خان کا خان پور، نصیر احمد کا ل ملکوال تبادلہ کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر شہزاد کا ملتان ،خورشید احمد انجم کا میلسی ،حسنین احمد کال کھاریاں، ندیم اختر تبسم کا قصور ،شاہد جاوید کا شاہ پور ، ملک آصف کا مظفرگڑھ ، محمد اقبال کا خوشاب تبادلہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خان محمود ظفر وال، امبرین قریشی گوجرانوالہ ، ملک نور خان راولپنڈی ،عبدالقیوم کا یزمان ،محمد اویس کا فیصل آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔ شہباز احمد کا قصور ،محمد عرفان صفدر کا کامونکی ، رانا طارق محمود انجم کا لاہور، نوید اخترکا لاہور ، ریاض افضل چیمہ کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف کا میاں چنوں ، کنیز فائزہ بھٹی کا فیصل آباد ، تمزیل زیب نعیم کا گوجرانوالہ ، ساجدہ اختر کا فیصل آباد ، عائشہ امتیاز علی شاہ کا اوکاڑہ تبادلہ کیا گیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer