نوازشریف کیخلاف سازش کرنےوالوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رُسوا ہو رہا ہے، مریم نواز

 نوازشریف کیخلاف سازش کرنےوالوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رُسوا ہو رہا ہے، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللہ کی قدرت کہ اُسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رُسوا ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہوں گے۔

مریم نوازنے ٹوئٹر پیغام میں کہا نواز شریف چپ ہے مگر اللہ کی قدرت کہ اُسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رُسوا ہو رہا ہے۔

مریم نوازنے نجم ثاقب کی آڈیولیک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم اور سزا کے مستحق ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer