( عثمان خان)وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کا معاملہ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکرٹری قانون کا مراسلہ موصول ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سے حلف لو ں گا، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔معزز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کل حلف آئین اور قانون کی مطابق منتخب وزیر اعلی سے حلف لوں گا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو کل 30 اپریل کو ہفتے کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کی ہے. فیصلے میں قرار دیا گیا کہ گورنر اور صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی، نہ صرف صدر مملکت بلکہ گورنر نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا۔
عدالت نے تحریری فیصلہ بذریعہ فیکس سیکرٹری قانون و انصاف کو بھی بھجوانے کا حکم بھی دیا. جسٹس جواد حسن نے 9 صفحات کے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ اس عدالت کی ذمہ داری ہے. آئین کے آرٹیکل 201 کے تحت عدالت کا حکم وفاقی و صوبائی حکومتوں پر لازم ہے. آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری کو ریاست کا وفادار رہنے کا پابند بناتا ہے.