ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مدینہ منورہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔ عمرہ زائرین کی بڑی تعداد بلاول کو دیکھ کر ہاتھ لہراتی رہی، وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی مسجد نبویؐ آمد پر لوگوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
عمرے کی ادائیگی پر آنے والے عمرہ زائرین کی جانب سے بلاول بھٹو کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ بننے پر مبارک دی۔
جس پر بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد دینے اور شاندار استقبال پر عمرہ زائرین کا شکریہ ادا کیا۔
عمرہ زائرین نے بلاول بھٹو زرداری کو دعائیں بھی دیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺپر دوبارہ حاضری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/9mNCtqdd24
— PPP (@MediaCellPPP) April 29, 2022
https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-29/news-1651229743-7493.mp4