( علی اکبر ) اراکین اسمبلی کے لیے خوشخبری، پنجاب اسمبلی کے 70 سال سے پرانے پیپلز ہوسٹل کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اراکین صوبائی اسمبلی کی سہولت کے لیے 1940 کی دہائی میں انگریز حکومت کی جانب سے پیپلز ہاؤس تعمیر کیا گیا تھا جہاں پاکستان کے معروف سیاسی رہنماؤں نے اپنی رہائش رکھی اور ملک کی سیاست میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ تاہم پیپلز ہاؤس کی خستہ حالی اور اراکین اسمبلی کی تعداد زیادہ اور پیپلز ہاؤس میں کمروں کی تعداد کم ہونے کے باعث اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ عمارت کو مراحلہ وار گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
اس ضمن میں آئندہ مالی سال میں پیپلز ہاؤس کے اے بلاک کو گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے فنڈز رکھے جا رہے ہیں۔