ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز  ملک نے تحریک انصاف کے جلسے  کو میوزک کنسرٹ قرار دیدیا

 پرویز  ملک نے تحریک انصاف کے جلسے  کو میوزک کنسرٹ قرار دیدیا
کیپشن: City42 - Pervaiz Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)وفاقی وزیر تجارت و صدر مسلم لیگ نون پرویز  ملک نے تحریک انصاف کے جلسہ  کو میوزک کنسرٹ قرار دے دیا، کہتے ہیں لاہوریوں نے عمران خان کو مسترد کردیا۔ 

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔کپتان کے باؤنسرز کیلئےمینار پاکستان میں سیاسی پچ تیار، کھلاڑی پرُجوش
 
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جانتے ہیں اور اسی لئے اپنےجلسہ گاہ کو بھرنے کے لیے ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو لاہور لایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف جلسہ نہیں، کنسرٹ کرنے جارہی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہوریئے گھروں سے باہر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ایسا نہ ہوکہ۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان جب لاہور آئیں گے تو وہ خود لاہور کی ترقی دیکھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تعریف کریں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔تحریک انصاف کا آج مینار پاکستان پر جلسہ، کپتان کی تقریر کےنکات سامنے آگئے.

خبر پڑھیں۔۔۔جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی پھر اہم بیٹھک، بجٹ پر بات چیت

اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، پارلیمانی سیکرٹری بلدیات رمضان صدیق بھٹی، چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن لاہور سید توصیف شاہ، ڈپٹی میئر سواتی خان، چودھری بلال، مہر محمود، اعجاز حفیظ، راؤ شہاب الدین، مشتاق مغل، میاں طارق، حاجی اللہ رکھا، لیگی رہنما علی عدنان، چودھری عامر خان، رانا احسن شرافت، امجد سیال سمیت دیگر موجود تھے۔