ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینٹ پولیس کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 46 گداگر گرفتار

کینٹ پولیس کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 46 گداگر گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کینٹ ڈویژن پولیس نے گداگری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 46 گداگروں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، مصطفیٰ آباد اور باغبانپورہ سمیت شمالی چھاؤنی سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پور اور ڈیفنس اے کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 12 گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔

اسی طرح ڈیفنس بی، غازی آباد، ڈیفنس سی، برکی اور ہئیر کے علاقوں سے بھی 12 گداگر گرفتار کیے گئے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گداگری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔