ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پارکنگ مافیا کا راج، ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ میں اوورچارجنگ

لاہور میں پارکنگ مافیا کا راج، ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ میں اوورچارجنگ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:لاہور ریلوے اسٹیشن کی حدود میں مبینہ غیر قانونی پارکنگ اور اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کے مطابق پارکنگ کے مقررہ نرخوں کے برعکس اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارکنگ کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے 10 روپے جبکہ گاڑی کے لیے 30 روپے مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اسٹیشن کی پارکنگ میں پہلے دو گھنٹوں کے لیے موٹر سائیکل سے 35 روپے وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اسی طرح گاڑی کے پہلے دو گھنٹوں کے 50 روپے، رکشہ کے 40 روپے جبکہ وین کے 60 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دو گھنٹوں کے بعد ہر اضافی گھنٹے پر 50 فیصد اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ محکموں اور اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے، پارکنگ کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور مبینہ اوورچارجنگ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔