کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو اگست 2026 کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کے لیے اضافی مہلت دے دی۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار اب 30 ستمبر 2026 تک اگست کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرا سکیں گے۔
ایف بی آر نے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تکنیکی نظام سے متعلق مسائل کے باعث کی ہے۔ ٹیکس حکام کے مطابق کارپوریٹ اداروں کے سسٹم لنکیجز سے متعلق بھی تکنیکی مسائل رپورٹ ہوئے تھے، جس کے باعث ریٹرنز کی بروقت تکمیل میں مشکلات پیش آئیں۔
ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے متعلق تمام متعلقہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق ڈسکوز اور دیگر کارپوریٹ ٹیکس گزاروں کو ریٹرنز کی بروقت تکمیل کے لیے اضافی وقت فراہم کیا گیا ہے تاکہ تکنیکی مسائل کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے مقررہ توسیعی مدت کے اندر اپنے ریٹرنز جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔