ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں انٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے مقدمات کی پیروی کے لیے چوہدری عزیر اشرف ایڈووکیٹ کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا۔
چوہدری عزیر اشرف ایڈووکیٹ اب لاہور ہائیکورٹ میں انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پنجاب سے متعلق مقدمات میں محکمہ کی جانب سے پیش ہوں گے اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔ان کی تقرری کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت اے این ایف کے مقدمات میں فورس کی قانونی نمائندگی مزید منظم انداز میں کی جائے گی۔
چوہدری اوزیر اشرف ایڈووکیٹ کی تقرری قانونی حلقوں میں اس حوالے سے بھی قابلِ ذکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس خالد ابن عزیز بھی جج مقرر ہونے سے قبل سپیشل پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔چوہدری اوزیر اشرف ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں اے این ایف کے مقدمات میں پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل پیش کریں گے اور مقدمات کی پیروی کریں گے۔