ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہ آگ، نہ ابلتا پانی؛ 70 ڈگری گرمی برداشت کرنے والا عجیب جاندار دریافت

نہ آگ، نہ ابلتا پانی؛ 70 ڈگری گرمی برداشت کرنے والا عجیب جاندار دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سائنسدانوں نے ایسا انتہائی عجیب و غریب جاندار دریافت کیا ہے جو ایسے گرم ماحول میں بھی زندہ رہ سکتا ہے جہاں عام جانداروں کا تصور بھی مشکل ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لاسن وولکانک نیشنل پارک کے گرم چشموں سے دریافت ہونے والے اس یک خلوی جاندار کا نام Incendiamoeba cascadensis رکھا گیا ہے، جسے اس کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث ’’فائر ایمیبا‘‘ بھی کہا جا رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ایمیبا 63 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں باقاعدہ خلیاتی تقسیم کے ذریعے بڑھ سکتا ہے جبکہ یہ مختصر مدت کے لیے 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت بھی برداشت کر لیتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ جاندار انتہائی گرمی میں اپنی شکل تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تہہ بنا لیتا ہے، جبکہ اس کے جسم میں ڈی این اے کی مرمت اور خلیاتی نقصان سے نمٹنے والے خصوصی جینیاتی نظام بھی موجود ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے زمین پر انتہائی سخت ماحول میں زندگی کی بقا کی حدود کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔