ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری نرخ نظر انداز،اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں بے قابو

 سرکاری نرخ نظر انداز،اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں بے قابو
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی سرکاری اور فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، شہریوں کو متعدد سبزیاں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہیں۔

بازار میں آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 190 روپے کے مقابلے میں بازار میں 250 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 150 روپے جبکہ بازار میں 200 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 380 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 490 روپے فی کلو، جبکہ لہسن 320 روپے کے مقابلے میں 460 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر سبزیوں میں بھنڈی کی سرکاری قیمت 180 روپے جبکہ بازار میں 200 روپے فی کلو، اروی 90 روپے کے بجائے 120 روپے، کریلا 220 روپے کے مقابلے میں 290 روپے اور شملہ مرچ 280 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں نمایاں فرق کے باعث شہریوں کو اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔