ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کیں؟تاپسی پنو نے وجہ بتا دی

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کیں؟تاپسی پنو نے وجہ بتا دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی شادی کو نجی رکھنے اور تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کے فیصلے پر پہلی بار کھل کر بات کردی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے رواں برس سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی ماتھیاس بو سے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی تھی۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں، کیونکہ وہ اس تقریب کو اپنی ذاتی زندگی کا ایک نجی لمحہ رکھنا چاہتی تھیں اور اپنی شادی کو عوام کے لیے کسی ’شو‘ یا پروموشنل ایونٹ میں تبدیل نہیں کرنا چاہتی تھیں۔  اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں لوگوں کو مشہور شخصیات کے ہر فیصلے پر فوری رائے قائم کرنے اور تنقید کرنے کا موقع مل جاتا ہے، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی زندگی کے اس خصوصی دن پر لوگوں کی توجہ ان کے لباس، زیورات یا مہمانوں پر مرکوز ہو اور ان چیزوں پر غیرضروری بحث شروع ہوجائے۔

 تاپسی کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں انتہائی سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور وہ اس فیصلے سے بےحد مطمئن ہیں۔