وقاص احمد:رائیونڈ مانگا روڈ پر تالاب سرائے کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں فیکٹری کی کوسٹر الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے آر ایچ سی مانگا منتقل کر دیا گیا۔