سٹی 42 : مصری شاہ عزیزروڈ میں دوہفتے سے سوئی گیس کی بندش کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
سوئی گیس کی عدم فراہمی کےباعث علاقہ مکین اذیت میں مبتلا ہیں ۔ سوئی گیس نہ آنےسےامورخانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس نہ ملنےسےہماری جیب پراضافی بوجھ پڑرہاہے، مہنگائی کے دور میں ایل پی جی خرید نے پرمجبور ہیں، سوئی گیس کی بندش جبکہ بل کئی گنابڑھ گئے ہیں ۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے متعلقہ حکام سےسوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔