ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینٹ ڈویژن میں خواتین، بچوں پر تشدد و زیادتی، 7 ملزمان گرفتار

کینٹ ڈویژن پولیس کا خواتین و بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

کینٹ ڈویژن میں خواتین، بچوں پر تشدد و زیادتی، 7 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:کینٹ ڈویژن پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد، دھمکیاں دینے اور بدفعلی کی کوشش سمیت مختلف واقعات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس نے خواتین کو دھمکیاں دینے والے مصطفیٰ اور فیضان کو گرفتار کرلیا۔

باغبانپورہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر شہباز کو گرفتار کیا، جبکہ باٹا پور پولیس نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ارسلان اور شیراز بٹ کو حراست میں لے لیا۔

ڈیفنس سی پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا۔

شمالی چھاؤنی پولیس نے ماں بیٹی پر تشدد اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے ملزم علی زین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔