ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک جیتےگا،بھارتی نجومی نے بتادیا

پاک جیتےگا،بھارتی نجومی نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے,بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ 

نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔  پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔

واضح رہے تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری رہا ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے 5میں سے 3فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔اگلے برس 1986 میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے ہرایا تھا۔اسی وینیو پر 1994 میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی پاکستان نے بھارت کو 39 رنز سے شکست دی۔

اس کے علاوہ 2007 میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دی۔2017 میں لندن کے اوول اسٹیڈیم میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ریکارڈ 180 رنز سے شکست دی۔

رواں برس دبئی میں پاکستان اور بھارت کا یہ چوتھا آمنا سامنا ہے، اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میچ اور اس ٹورنامنٹ کے دونوں باہمی مقابلوں میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔ مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 11 جبکہ پاکستان نے صرف 3میچز جیتے ہیں اور ایک مقابلہ ٹائی رہا۔