ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی گلو کارہ سلینا گومز نے شادی کر لی

امریکی گلو کارہ سلینا گومز نے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ یادگار تقریب گزشتہ روز کیلیفورنیا میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی۔ سلینا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک خوبصورت سلائیڈ شو "9.27.25" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

33 سالہ سلینا گومز تقریب میں سفید عروسی لباس میں دلکش نظر آئیں، جبکہ 37 سالہ بینی بلانکو سیاہ ٹکسڈو میں خوشی سے جھلکتے دکھائی دیے۔ رپورٹس کے مطابق جوڑے نے اپنے خاص دن کے لیے رالف لارین کے خصوصی تیار کردہ عروسی جوڑے زیب تن کیے۔

تقریب میں 170 مہمانوں نے شرکت کی، جن میں سلینا کی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ اور دیگر امریکی پاپ اسٹارز شامل تھے۔

یاد رہے کہ سلینا اور بینی نے 2023 میں ڈیٹنگ کا آغاز کیا تھا اور دسمبر 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اس شادی نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔