سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 700 روپے ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 200 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 624 ڈالر فی اونس ہے۔  دوسری جانب نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹر بینک میں ڈالر 233.91روہے سے گر کر 231.50روپے کا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 233روپے کے بعد 232روپے  کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔

  انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 233روپےکے بعد 232روہے کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی،انٹر بینک میں ڈالر 233.91روہے سے گر کر 231.50روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 80 پیسے سستا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔