ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق این ایس سی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ اور وزیر خزانہ شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور حساس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کے شرکاء کو خفیہ ریکارڈنگز معاملے پر بریف کریں گے۔این ایس سی کے اجلاس میں وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیلاب سے پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔